پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو جب مرکزی سرکار اس بات کی یقین دہائی کرائی گی کہ سابقہ مخلوط حکومت کے ’ایجنڈا آف لائنس‘ پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوگا تو وہ حکومت سازی پر حتمی فیصلہ لیں گی۔
یہ بات پی ڈی پی کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں اتوار کے روز
منعقد ہوئی جنرل کونسل میٹنگ میں شریک ایک سینئر پارٹی لیڈر نے بتائی۔
میٹنگ کے اختتام پر سابقہ حکومت کے ترجمان اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ حکومت سازی کا معاملہ آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن اس پر (حکومت سازی کے معاملے پر) مختصر غوروخوض ہوا